Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھیرہ میں میں زمیندار کا 16 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی

زمیندار نے پولیس کو آگاہ کرنے سے منع کیا اور علاج معالجے کا تمام خرچہ دینے کا کہا تھا۔بھائی متاثرہ لڑکی

سرگودہا۔(نیوز پلس) ایک اور حوا کی بیٹی کے ساتھ شیطان نما انسان کی جنسی درندگی،پنجاب کے شہر سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں زمیندار کی جانب سے 16 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ملزم طبیعت خراب ہونے پر لڑکی کا علاج بھی کراتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ لڑکی کے بھائی کے مطابق زمیندار رب نواز نے گھر میں ملازمت کرنے والی اس کی 16 سال کی بہن سے زیادتی کی، جس سے بہن کی طبیعت خراب ہو گئی۔
لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ پہلے تو زمیندار گھر میں ہی علاج کراتا رہا، لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لڑکی کو گورنمنٹ مولا بخش اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا۔بھائی شاہد نے اپنے دئیے گئے بیان کہاہے کہ زمیندار نے پولیس کو آگاہ کرنے سے منع کیا اور علاج معالجے کا تمام خرچہ دینے کا کہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More