بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دیا جائیگا ، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، شفقت علی خان
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کا پہلے کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا
اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور اشتعال انگیزی بند کرے ۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ روز کے خطاب پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی بیانات علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہیں، بھارت کی جنگی دھمکیاں اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے سنجیدہ خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے الزامات محض پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، جو خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے، لیکن دفاع اس کا آئینی اور بین الاقوامی حق ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر سرحد پار سے کسی بھی قسم کی جارحیت ہوئی، تو پاکستان پوری قوت سے ردعمل دے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارتی بیانات نہ صرف علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارت کی جنگی دھمکیاں اقوام متحدہ چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور اشتعال انگیزی بند کرے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، کوئی بھی جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویے کا نوٹس لے۔
