بھارت کی دراندازی کی کوشش، پاکستان نے 29 اسرائیلی ہیروپ ڈرونز مار گرائے، 4 جوان زخمی، آئی ایس پی آر
بھارت نے گزشتہ رات مختلف مقامات پر ڈرون بھیجے ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی آیس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شیریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی جس کے دوران 29 ڈرونز گرا دئیے گئے جب کہ حملوں میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد:ا فواج پاکستان نے 29 اسرائیلی ساخت کے ہیرون ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیرون ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاک فوج نے 12 شہروں میں 25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ہیرون ڈرون مار گرائے۔ ان شہروں میں گوجرانوالہ، ڈہرکی، چکوال، شیخوپورہ، اور گجرات شامل ہیں۔ ایک ڈرون کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔لاہور میں بھارت کے چھ ڈرون مار گرائے گئے، راولپنڈی میں تین اور کراچی میں دو بھارتی ڈرون مارگرائے گئے، اٹک میں بھی دو بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔ اس کے علاوہ چکوال، بہاولپور، میانو، چھور، گوجرانوالا، شاہ کوٹ اور ننکانہ میں بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعرات کو میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت کی جانب سے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی گئی۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات مختلف مقامات پر ڈرون بھیجے۔انہوں نے ابتدائی طور پر بتایا کہ پاک فوج نے لاہور، گوجرانولا، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی سمیت 12 شہروں میں کئی بھارتی ڈرون مار گرائے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرون گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ ایک بھارتی ڈرون پاکستانی فوجی تنصیب سے ٹکرانے میں کامیاب ہوا جس میں پاک فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے اور عسکری سامان کو معمولی نقصان پہنچا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، یہ سنگین صورتحال ہے، گزشتہ رات کی جارحیت انتہائی سنگین اشتعال انگیزی ہے، اس وقت بھی یہ عمل جاری ہے اور پاک فوج انہیں گرانے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کپا کہ ہم اس قسم کی جارحیت پر قابو پانے کا عزم رکھتے ہیں اور اس پر قابو پانے کی صلاحیت بھی۔
بعد ازاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملے میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے، پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان دمشن کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں اور اس کے تمام عازئم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔
