Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت کو سعودی عرب اور عراق نے پٹرول کی فراہمی بند کر دی ، مودی حکومت کی مشکلات میں اضافہ

بھارت کو سعودی عرب اور عراق نے پٹرول کی فراہمی بند کر دی ، مودی حکومت کی مشکلات میں اضافہ

بھارتی آئل کمپنی کو سعودیہ اور عراق سے آخری سپلائی جولائی میں ہوئی تھی

سعودی عرب اور عراقی کمپنیوں نے بھارتی ریفائنری کو تیل کی فروخت روک دی 

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی نیارا انرجی ریفائنری  کو خام تیل کی فراہمی روک دی۔

علاوہ ازیں عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومو (SOMO) نے بھی بھارتی کمپنی نیارا انرجی کو تیل بیچنا بند کر دیا۔

رائٹرز کے بقول یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

رائٹرز کے ذرائع کے مطابق جولائی کے بعد سے بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو سعودی عرب اور عراق سے کوئی تیل نہیں ملا۔

لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ (ایل ایس ای جی) کے شپنگ ڈیٹا کے مطابق خلیجی برآمد کنندگان کی جانب سے سپلائی روکنے کے بعد نایارا انرجی، جس کی بڑی شیئر ہولڈر روسی آئل کمپنی روزنیفٹ ہے، اگست میں خام تیل کی درآمد کے لیے مکمل طور پر روس پر انحصار کرنے پر مجبور ہو گئی۔

کپلر اور ایل ایس ای جی کے شپمنٹ ڈیٹا کے مطابق نایارا عام طور پر ہر ماہ تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل اور 10 لاکھ بیرل سعودی خام تیل حاصل کرتی ہے، تاہم اگست میں اسے دونوں سپلائرز کی جانب سے کوئی کارگو موصول نہیں ہوا۔

رائٹرز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یورپی یونین کی پابندیوں کے باعث بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو خام تیل کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی انرجی کمپنی نیارا کی ریفائنری بھارتی ریاست گجرات کے علاقے وادینار میں واقع ہے اور اس وقت صرف 70 سے 80 فیصد استعداد پر کام کر رہی ہے۔

رائٹرز نے سعودیہ اور عراق سے تیل کی فراہمی کی بندش سے متعلق نیارا کمپنی سے مؤقف جاننے کی کوشش کی لیکن فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

ادھر روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو روسنیفٹ سے براہ راست تیل فراہم کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More