Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت کا یکطرفہ اقدام، خطے میں امن کیلئے خطرناک، خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔اسد مجید

بھارت نے یکطرفہ اقدام کر کے خطے کی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے

واشنگٹن(نیوز پلس) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارت کا یکطرفہ اقدام، خطے میں امن کیلئے خطرناک، خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، اگر پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ آ ئی تو جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،بھارت نے یکطرفہ اقدام کر کے خطے کی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ اقوام متحدہ امریکہ اور باقی دنیا اس صورتحال کا نوٹس لیں۔بھارت کا یکطرفہ اقدام، خطے میں امن کیلئے خطرناک، خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان مسلسل ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔دو ایٹمی قوتوں کے آمنے سامنے آ جانے کے سوال پر اسد مجید نے کہا خطے میں دیرپا قیام امن کے لئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت اقدامات اٹھائے تاہم بھارت نے ان مخلصانہ کوششوں کے جواب میں ہمیشہ جارحانہ رویہ اپنایا۔انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر اگر کوئی آنچ آئی تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ اسد مجید نے کہا مودی سرکار گن پوائنٹ پر کشمیریوں کے معاشی تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارت نے یکطرفہ اقدام کر کے خطے کی صورتحال جو پہلے ہی انتہائی تشویشناک ہے، اسے مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ پاکستان کو اس ساری صورتحال پر گہری تشویش ہے۔اسد مجید نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ، امریکہ سمیت باقی دنیا اور دوست ممالک اس صورتحال کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات میں ثالثی کی بات پر امید کرتے ہیں امریکہ اپنا کردار ادا کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More