Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت کا ایک اور مگ 29 جنگی طیارہ گر کر تباہ

طیارے سے پرندہ ٹکرایا جس کے بعد اس کے دائیں جانب کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔بھارتی میڈیا

نئی دہلی(مانٹیرنگ ڈیسک) بھارت کا ایک اور مگ 29 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ بھارتی شہر گوا میں گر کر تباہ ہوا تاہم دونوں پائلٹس باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔ بھارتی بحریہ کے زیر استعمال طیارہ تربیتی مشن پر تھا جو اڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد ہی تباہ ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرایا جس کے بعد اس کے دائیں جانب کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔جس کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More