Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا جعفر ایکسٌیرس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کاروائیوں کے پیچھے بھارت ہے ۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس دہشتگردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی بیرون ملک بیٹھی قیادت نے کروایا اور  پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کارروائیوں کے پیچھے بھارت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے،  اس واقعہ کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے، دہشتگردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا چلا آیا ہےکہ بی ایل اے جیسے دہشتگرد گروپوں کو اپنی سرزمین کے استعمال سے روکے، پاکستان اپنی سرحدوں کے باہر سے پلان کی جانےوالی دہشتگردی کا شکار ہے۔

 شفقت علی خان نے کہا کہ ہم سفارتی رابطوں کو اس طرح بپلک فورم پر بیان نہیں کرتے ماضی میں بھی ہم ایسے واقعات کی مکمل تفصیلات افغانستان کے ساتھ شئیر کرتے رہے ہیں یہ ایک مسسلسل عمل ہے جو جاری رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان پر ہماری بنیادی ترجیح دوستانہ اور قریبی تعلقات کا فروغ ہے، اس سمت میں تعلقات کا تسلسل اہم ہے، دہشتگردی ہمارے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، ہمارے کئی دوستوں سے ہمارا انسداد دہشتگردی پر تعاون موجود ہے۔

 ٹی ٹی پی اوردیگردہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں،افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں آگےبڑھنےمیں بڑی رکاوٹ ہیں،اب حکومت پاکستان کا فیصلہ ہےکہ انہیں 31 مارچ کےبعد واپس بھیجا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نےمزیدکہا غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں سےنمٹنےکیلئےپاکستانی قوانین موجود ہیں، جائزقانونی دستاویزات پرپاکستان آنے والے افغان شہریوں کوخوش آمدیدکہاجائےگا،اےسی سی ہولڈرز افغان شہریوں کو پاکستان میں قیام کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

امریکا کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندیوں کے معاملے پر ردعمل  دیتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں ابھی تک یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں ، امریکا میں ہمارا سفارتخانہ امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سےفلسطینیوں کیلئے امدادروکنے کے عمل کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی اقدام کا مقصد امدادی تنظیموں کی سرگرمیوں کوروکنا ہے، عالمی برادر ی اسرائیلی مظالم کو روکنے میں اپنا کردارادا کرے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ اور او آئی سی کے وزرائے خاجہ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی اسحاق ڈار نے فلسطینیوں کے لئے پاکستان کے مکمل تعاون کے اعادہ کیا،

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے سائیڈ لائنز پر فلسطینی وزیر اعظم ، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور دیگر سے ملاقاتیں کیں، اسحاق ڈار کی سائیڈ لائنز پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سمیت دیگر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، نائب وزیراعظم نے مسئلہ فلسطین پرپاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کی جانب دو کشمیری تنظیموں کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے، بھارت نے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی ایسوسی ایشن قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت ممتاز سیاسی اور مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کررہے ہیں جبکہ

جموں کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد مولانا محمد عباس انصاری نے رکھی تھی اس فیصلے کے کالعدم کشمیری سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی کل تعداد 16 ہو گئی ہے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر پابندی کا بھارتی حکام کے رویے کو ظاہر کرتا ہے،

امریکا کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندیوں کے معاملے پر ردعمل  دیتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں ابھی تک یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں ، امریکا میں ہمارا سفارتخانہ امریکی حکام کے ساتھ  رابطے میں ہے ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More