بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج محسوس کے جائیں گے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی
بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو سانوں اور دہائیوں تک اس کے نتائج محسوس کئےجائیں گے کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جراٰت نہ کرے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ حکومت پاکستان پانی کے معاملے پر بھارت کو واضح کر چکی، فوج کی طرف سے مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روکنے کا کوئی پاگل آدمی ہی سوچ سکتا ہے۔
بھارت نے اپنے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ ماہ سیاحوں پر فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد کی اموات کا الزام انڈیا نے پاکستان پر لگایا تھا اور پاکستان کے ساتھ دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے ’سندھ طاس معاہدے‘ کو معطل کرنے سمیت کئی اقدامات کیے تھے۔
اسلام آباد نے پہلگام کے حملے کے فوراً بعد واقعے کی مذمت کی تھی اور بھارتی الزامات کی تردید کی تھی۔
پہلگام کے واقعے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان لائن آف کنٹرول اور سفارتی محاذوں پر کشیدگی رہی جس کے بعد انڈیا نے 6 مئی 2025ء کو پاکستان کے اندر کئی مقامات پر حملے کیے جن میں پاکستانی علاقوں میں موجود مبینہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔
پاکستان نے ان حملوں کے جواب میں 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کرتے ہوئے انڈین فوجی تنصیبات پر جوابی کارروائیاں کیں۔
پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مطابق انڈیا کے حالیہ حملوں میں 40 شہری جان سے گئے جن میں 22 خواتین اور بچے شامل ہیں، پاکستان نے جوابی کارروائی میں انڈیا کے 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
دس مئی کو ہی امریکا کی ثالثی سے بھارت اور پاکستان کے درمیان فائر بندی پر اتفاق ہوا لیکن اس کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے رواں ہفتے اعلان کیا کہ انڈیا پاکستان جانیوالے پانی کا بہاؤ روک دیگا جبکہ پاکستان پہلے ہی اس اقدام کو اپنی بقاء کیخلاف براہ راست جنگی اقدام قرار دے چکا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ور افواج ہیں اور ہم اپنے کیے گئے وعدوں کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور ہم سیاسی حکومت کی ہدایات کو مکمل طور پر حرف بہ حرف مانتے ہیں اور ان کے عزم کا پاس رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک پاکستان آرمی کا تعلق ہے یہ جنگ بندی آسانی سے برقرار رہے گی اور فریقین کے درمیان رابطے میں اعتماد سازی کے اقدامات کیے گئے ہیں، البتہ اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارا جواب ہمیشہ ہوگا اور موقع پر ہوگا لیکن وہ صرف ان ہی چوکیوں اور مقامات پر ہوگا جہاں سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ چھٹا گرنے والا طیارہ میراج 2000 ہے ہم نے صرف طیاروں کو نشانہ بنایا ہم مزید کاروائی کر سکتےتھے مگر ہم نے ضبط کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا ہے ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وجبر کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی، بھارت جب تک کشمیر پر بات نہیں کرتا، مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت کی کشمیر پالیسی، ظلم و جبر اور کشمیر کو اندرونی معاملہ بنانے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے، جب تک بھارت بات چیت نہیں کرتا دونوں ممالک مسئلے کا حل نہیں نکالتے، تنازع کی آگ بھڑکنے کا خطرہ موجود رہے گا۔