بھارتی فوج کا پاک فوج کے ہاتھوں اپنے لڑاکا طیاروں کی تباہی کا سرکاری طور پراعتراف
ہم نے طیارے کھوئے ہیں اہم سوال یہ ہے کہ طیارے کیوں کھوئے ، جنرل انیل چوہان
بھارت نے آخر کار طیارے گرنے کا سرکاری طور پر اعتراف کر لیا ہے بھارتی چیف آف ائیر ڈینفس اعتراف انہوں نے بلوم برگ کو دیے انٹریو میں کیا
بھارت نے بل آخر سرکاری طور پر تسلیم کر لیا ہے کہ رواں ماہ پہلے ہفتے میں پاکستان پر حملے کے دوران پاکستانی فضائیہ نے جنگی طیارے مار ھرائے اپنے طیارے گننے ، جنرل انیل چوہان نے بلوم برگ سے گفتگو میں اتعراف کیا کہ ہم نے طایرے کھوئے ہیں۔
بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں جنگی طیارے گرائے جانے کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیا۔
بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل انیل چوہان نے بلومبرگ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کیخلاف لڑائی میں ہم نے جنگی طیارے کھوئے ہیں۔
جنرل چوہان نے اقرار کیا کہ اہم یہ نہیں کہ وہ طیارے گرائے گئے، اہم یہ ہے کہ کیوں گرائے گئے۔
گرنے والے طیاروں کی تعداد سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے وہ بار بار لفظ ’’وہ‘‘ کا استعمال کرتے رہے۔ انہوں نے ساتھ ہی پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کے دعوے کو بھی "غلط” قرار دیا لیکن گرنے والے بھارتی طیاروں کے اعداد نہیں دیئے گئے۔
اپنے انٹریو میں جنرل چوہان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ہم نے اپنی فضائی لرائی کے دوران غلیطیاں کی ہیں بھارتی جنرل سے گرنے والے طیاروں کی تعاد بتانے سے گریز کیا
انٹرویو میں جنرل چوہان نے مزید کہا کہ ہم نے فضائی لڑائی کے دوران غلطیاں کیں، ہم نے اپنی غلطی پہچانی، دو دن بعد اصلاح کی۔
بھارتی جنرل نے بلومبرگ سے گفتگو میں امریکی ثالثی یا جوہری جنگ کے خطرے کو ’غیر حقیقی‘ قرار دیا۔
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر بغیر ثبوت کے پاکستان پر فضائی حملہ کیا تھا، جس پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے دوران ہی رافیل سمیت بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔
اس حوالےسے بھارت کی جانب سے مسلسل جھوٹ بولا جاتا رہا اور جوابی الزام لگیا گیا کہ پاکستانی طیارے تباہ کئے گئے ہیں تاہم پاک فوج کی جن سے تکینیکی شواہد پیش کئے جانے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا تھا۔
