Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق عالمی میڈیا پر رپورٹس تشویشناک ہیں۔وزیراعظم عمران خان

ادھر بھارتی حکومت نے شہریت سے متعلق رجسٹریشن لسٹ جاری کرتے ہوئے 19 لاکھ 6 ہزار 657 افراد کو بھارتی شہریت سے محروم کر دیا

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق عالمی میڈیا پر رپورٹس تشویشناک ہیں، دنیا سنگین معاملے کو خطرے کی گھنٹی سمجھے، مقبوضہ وادی پر غاصبانہ قبضہ بھی اسی بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔سماجی را بطے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہو ئے کہا کہ ادھر بھارتی حکومت نے شہریت سے متعلق رجسٹریشن لسٹ جاری کرتے ہوئے 19 لاکھ 6 ہزار 657 افراد کو بھارتی شہریت سے محروم کر دیا، ان افراد میں بیشتر بنگلہ دیشی مسلمان ہیں جنہیں اب زمینیں، ووٹ ڈالنے کا حق اورآزادی چھین کر حراستی مرکز یا ملک بدر کر دیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ردعمل سے بچنے کے لیے ریاست میں 80 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فہرست کو آسام میں انتہا پسندوں کے مطالبات کے بعد تیار کیا گیا جو ریاست میں مسلمان تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے ہندو اکثریت کے اقلیت میں تبدیل ہونے کے امکان سے خوفزدہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More