Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت میں فستائیت نظام رائج کر کے مسلم شناخت اور ورثے کو مٹایا جا رہا ہے۔منیر اکرم

مودی سرکار اور آر ایس ایس نے دھونگ، تشدد اور تعصب سے تمام ریاستی مشینری پر تسلط جما لیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم

نیویارک(نیوز پلس) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت میں فستائیت نظام رائج کر کے مسلم شناخت اور ورثے کو مٹایا جا رہا ہے، مودی سرکار اور آر ایس ایس نے دھونگ، تشدد اور تعصب سے تمام ریاستی مشینری پر تسلط جما لیا ہے۔ بھارت میں ہندتوا انتہاپسندی اور مودی سرکار کی مسلم دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کو فروغ دے رہی ہے جس کا مقصد بھارت کو ہندؤ ریاست بنانا ہے۔منیر اکرم نے اپنی تقریر میں کہا کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات دراصل ہندو تنگ نظری اور منظم اسلام دشمنی کا نتیجہ ہیں، جبکہ وادی چنار میں بڑے پیمانے پر خون ریزی اور نسل کشی کا خطرہ ہے،اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم مزید کہا کہ عالمی برادری نے اگر بھارتی جارحیت کو روکنے میں کردار ادا نہ کیا تو امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More