Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی وزیر اعظم کی دھمکیاں اور اشتعال انگیز بیانات بی جے پی قیادت کی انتہا پسند سوچ کو بیان کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی

نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق لاعلاج جنون کے عکاس ہیں

اسلام آباد (نیوز پلس)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے پاکستان،،،، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ذمہ دارانہ اور جنگ پر اکسانے والے تبصرے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریمارکس بھارت کے پاکستان سے متعلق لاعلاج جنون کے عکاس ہیں۔اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اور قیادت کی تعصب پر مبنی مسلم اور اقلیت مخالف پالیسیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی مقامی و بین الاقوامی تنقید سے توجہ ہٹانے کی مایوس کن کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی دھمکیاں اور اشتعال انگیز بیانات بی جے پی قیادت کی انتہا پسند سوچ کو بیان کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے بالاکوٹ میں بھارت کے مِس ایڈونچر کا فوری اور موثر جواب اور گزشتہ برس بھارتی لڑاکا طیارے کو مار گرانا اور بھارتی پائلٹ کی گرفتاری ہماری مسلح افواج کے عزم، صلاحیت اور تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے کسی بھی جارحانہ عمل سے نمٹنے کے عزم کے حوالے سے غلط اندازے نہیں لگانے چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More