Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی فورسز80ء کی دہائی سے لوگوں کو قتل اور لاپتہ کرنے میں ملوث ہیں۔مینا کشی گنگولی

بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے واپس جانا ہو گا

نیو یارک(نیوز پلس) ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کیلئے ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے واپس جانا ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے نقل و حمل اور ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی لگائی ہے، مقبوضہ وادی میں لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات تک بھی رسائی نہیں ہے۔میناکشی گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز80ء کی دہائی سے لوگوں کو قتل اور لاپتہ کرنے میں ملوث ہیں، بین الاقوامی قوانین کسی ریاست کو بنیادی انسانی حقوق کی معطلی کی اجازت نہیں دیتے۔ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کیلئے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ ایک اور نسل جنگ کی نذر ہو جائے، بھارت کو پیچھے ہٹنا ہو گا۔ بھارتی فورسز کو فوری طور پر سیاسی قیدیوں کو رہا ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کو مذہبی تہوار منانے نہیں دیا اور عیدالاضحی پر وادی کی بڑی مساجد بند رکھی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More