بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی تخریبی کاروائیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بے امنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بے امنی پھیلانے کی تفصیلات سامننے آ گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی ان تخریبی سرگرمیوں میں بھارتی آئی ای ڈیز، ہتھیار اور منشیات کی نقل و حمل باغ، بٹل، دیوا اور دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بھارتی آئی ای ڈیز دھماکوں کے نتیجے میں اب تک متعدد معصوم شہری زخمی اور شہید ہو چکے ہیں، ڈبل ایجنٹس کے ذریعے اسلحے کی کھیپ کو بھارتی سرحدی یونٹس کے ساتھ مل کر اسمگل کیا جاتا ہے تاکہ ان کو پاکستانی ہتھیار ثابت کیا جائے۔
ان بھارتی آئی ای ڈیز دھماکوں کے نتیجے میں اب تک متعدد معصوم شہری زخمی اور شہید ہو چکے ہیں۔ طویل عرصے سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر تخریبی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بھارت کی ان تخریبی سرگرمیوں میں بھارتی آئی ای ڈیز،ہتھیار اورمنشیات کی نقل و حمل باغ، بٹل، دیوا اور دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 تا 6 فروری 2025ء کے دوران بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کے علاقے میں 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں جب کہ دھماکے سے ایک شہری شہید ہوا۔ اسی طرح 12 فروری 2025 کو بھارتی فوج نے دیوا اور باگسر سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 2 جوان زخمی ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے بے امنی پھیلانے اور بھارتی آئی ای ڈیز کی نقل و حمل پر بھارت سے احتجاج بھی کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے حکام کے ساتھ بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج پر دراندازی کے جھوٹے الزامات کے لیے فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابلے کیے جاتے رہے ہیں۔ بھارتی فوج نے متعدد افسران جن میں 3راجپوت، 12 جاٹ اور دیگر یونٹس کو منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے فوجی ذرائع استعمال کرنے پر سزائیں بھی دیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈبل ایجنٹوں کے ذریعے اسلحہ کی کھیپ کوبھارتی سرحدی یونٹس کے ساتھ مل کر اسمگل کیا جاتا ہے تاکہ ان کو پاکستانی ہتھیار ثابت کیا جائے۔ بھارتی فوج بعدمیں ان ڈبل ایجنٹوں کو پاکستانی ظاہر کرکے مالی انعامات کے لیے مار دیتی ہے۔
نومبر 2022ء میں ایک ویڈیو میں شہری نے بھارتی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا جو اسلحہ کا ذخیرہ چھپانے کی کوشش کر رہا تھا۔ بھارتی فوج میں بددلی کی وجہ سے ہر سال خود کشی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ خود کشی کے واقعات کو بھارتی فوج تحقیقات ست بچنے کے لئے دو طرفہ فائرنگ تبادلے کا نام دی دیتی ہے ۔