بھارتئ مسافر طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ، 241 مسافر ہلاک، ۔ایک مسافر زندہ بچ گیا
سیٹ نمبر 11اے پر ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا، بھارتی میڈیا
احمد آباد: ائیرانڈیا کی لندن جانے والی پرواز 171 (اے آئی) آج دوپہر 38:1 بجے احمد آباد ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی تایم طند منٹ بعد ہی علاقے "میگھائی نگر” پر گر کر تباہ ہو گئی۔
حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 2 شیر خوار بچوں سمیت 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 240 سے زائد ہوگئی جن میں ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبا بھی شامل ہیں۔
ایک مسافر معجزانہ طور پربچ گیا جس کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی جی سی اے (DGCA) نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ پرواز کے فوراً بعد "مے ڈے کال” دینے کے بعد ایئرپورٹ کے احاطے سے باہر جا کر کریش ہوا۔ طیارے میں آگ لگ گئی اور دھواں دور سے دیکھا گیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہوسٹل کی عمارت پر گرا ہے، طیارے نے لندن کےلیے اُڑان بھری تھی کہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی سرکاری ایئرلائن کا طیارہ لندن جا رہا تھا، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار طیارے میں 11 بچے بھی موجود تھے۔
ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیک کے آف کے دوران طیارہ ایک درخت میں الجھا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ رونما ہوا۔ جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہو جانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
ایئر انڈیا کا بدنصیب طیارہ شہر کے ایک گنجان آباد علاقے میں گرا ہے۔ یہ علاقہ ایئر پورٹ سے ملا ہوا ہے۔ شاہی باغ ایریا اور نروڑا کے سنگم پر واقع ایک اپارٹمنٹ بلاک پر یہ بلاک آئی جی بی کمپاؤنٹ میں واقع ہے۔ طیارے کا اگلا حصہ فلیٹس کے درمیان پھنس گیا۔
طیارے کے 230 مسافروں میں 8 ڈاکٹر بھی شامل تھے۔ جہاں یہ طیارہ گرا وہاں چونکہ آبادی بہت زیادہ ہے اس لیے لوگ بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر جمع ہوگئے۔ اِس کے نتیجے میں امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آئیں۔
انتظامیہ کو شہریوں سے اپیل کرنا پڑی کہ جائے حادثہ سے دور رہیں تاکہ امدادی کارروائی جاری رکھی جاسکے اور طبی امداد پہنچائی جاسکے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کے شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی پرواز کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک افسوسناک حادثے کی خبر سن کر دل دکھی ہوا۔
انہوں نے تحریر کیا کہ ایئر انڈیا کی ایک پرواز جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، بھارتی شہر احمد آباد کے قریب اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گئی۔
