Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بنگلہ دیش میں ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا

بنگلہ دیش میں ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا

بنگلہ دیش میں نوبیل یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب بنگلا دیش کے ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جہاں ڈاکٹر یونس سے بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے حلف لیا۔

رپورٹس کے مطابق طلبہ رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود بھی 17 رکنی عبوری حکومت میں شامل ہیں۔

جمعرات کو ڈاکٹر یونس کے پیرس سے وطن واپس پہنچے تو ائرپورٹ پر جذباتی مناظر دیکھے گئے اس دوران میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یونس کی آواز بھر گئی۔

 انہوں نے کہا کہ طلبہ نے ملک بچا لیا آزادی کا تحفظ اور امن و استحاکم کے لئے کام کرنا ہے ساتھ کھڑے نوجوانوں کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔

 واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو بنگلادیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More