بنگلہ دیشی ٹیم ٹی 20 سیریز کے لئے پاکستان آئے گی، تصدیق ہو گئی
دونوں ٹیمیں کے درمیان ٹہ 20 سیریز 3 میچز تک محدود
بنگلہ دیشی ٹیم ٹی20 بین الاقوامی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے آئے گی۔
مختصر دورے کے دوران 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے، پاک بنگلادیش سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی آج خصوصی طور پر ایک روزہ دورے پر دئبی پہنچے تھے، محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں، طویل مذاکرات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو پاکستان آنے پر قائل کرلیا گیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناز ملعابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد فیصلہ ہوا۔
پاکستان اور بنگادیش کے درمیان سیریز کے تینوں ٹی20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز شیڈولڈ تھی، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔
