Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بدعنوان عناصر سے لوٹی رقم برآمد کرنا اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین نیب

احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کاکہنا تھا کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ بدعنوان عناصر سے لوٹی رقم برآمد کرنا اولین ترجیح ہے۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں قومی ادارے کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیااجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی رقم برآمد کرنا اولین ترجیح ہے۔ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اکتوبر 2017ء سے اب تک 71 ارب روپے ریکور کیے۔ نیب بلوچستان ایک ارب جبکہ نیب خیبر پختونخوا نے 50 کروڑ روپے برآمد کیے۔اس کے علاوہ نیب راولپنڈی نے 14 ارب قومی خزانیمیں جمع کرائے۔ نیب لاہور نے بدعنوان عناصر سے 31 ارب روپے وصول کیے جبکہ نیب سکھر نے 10 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم برآمد کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More