Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال

احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس) چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ اورملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کااہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین، پراسیکیوٹر جنرل، آپریشنز اور پراسیکیوشن حکام شریک ہوئے،اجلاس میں چیئرمین نیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے،نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اور ہم احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیلپ اینڈ گیلانی سروے میں انسٹھ فیصد افراد نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور بائیس ماہ میں ماہ میں لوٹے گئے اکہتر ارب برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔اجلاس میں چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ہدایت کی کہ انکوائریز اور انویسٹی گیشنز وقت مقررہ پر انجام تک پہنچائی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More