Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

باکسر عامر خان سے 2کروڑ روپے مالیت کی گھڑی چھین لی گئی

وقت ڈاکووں نے بندوق تان کر گھڑی چھین لی جب وہ اپنی اہلیہ فریال کے ہمراہ سڑک پار کر رہے تھے۔ باکسر عامر خان

باکسر عامر خان نے پونے 2 کروڑ روپے مالیت کی گھڑی ڈاکوؤں کو دے کر اپنی جان بچائی۔باکسر عامر خان کی مذکورہ چھن جانے والی 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی گھڑی پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

لندن (نیوزپلس)  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے ڈاکو اسلحے کے زور پر ان کی کروڑوں روپے کی گھڑی چھین کر فرار ہو گئے ۔اپنے ٹوئٹ میں عامر خان نے لکھا ہے کہ ان سے مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں اس وقت ڈاکووں نے بندوق تان کر گھڑی چھین لی جب وہ اپنی اہلیہ فریال کے ہمراہ سڑک پار کر رہے تھے۔

عامر خان نے کہا کہ انہوں نے پونے 2 کروڑ روپے مالیت کی گھڑی ڈاکوؤں کو دے کر اپنی جان بچائی۔باکسر عامر خان کی مذکورہ چھن جانے والی 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی گھڑی پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گھڑی چھین کر دونوں ڈاکو ایک کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان کے لئے اہم چیز یہ ہے کہ وہ دونوں محفوظ ہیں۔

بشکریہ : اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More