باجوڑ: گرینڈ جرگے کا دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو علاقہ بدر کرنے کا فیصلہ
گرینڈ جرگے میں 100 سے زائد مشران کی شرکت
باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے عمائدین نے متفقہ فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو علاقہ بدر کیا جائے گا
باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا، اس اہم جرگے میں سالارزئی کے برسدین قوم کے گرینڈ جرگے میں 100 سے زائد مشران نے شرکت کی۔
جرگہ میں متفقہ طور پر اعلان کیاگیاکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو علاقہ بدر کیا جائےگا، دہشت گرد تنظیم کو اپنے علاقے میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
جرگہ ارکان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں امن چاہتے ہیں اور علاقے میں بےامنی قبول نہیں، جرگہ ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر صورت حال میں اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
