Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ا نصاف، پارلیمان اورایگزیکٹوکے بعد احتساب ریاست کااہم پہیہ بن چکاہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

سب سے پہلے مسلمانوں کے لئے احتساب کا نظام حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں شروع ہوا

اسلام آباد (نیوز پلس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ ا نصاف، پارلیمان اورایگزیکٹوکے بعد احتساب ریاست کااہم پہیہ بن چکاہے۔اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق جس پرالزام لگتا ہے وہ ثابت کرتا ہے کہ میری دولت جائز ہے یا نیب کا الزام درست ہے، قومی احتساب بیورو اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پرردعمل دینا چھوڑدے ہرچیز کو خبربنانا اخبار کا کلچر بن چکا ہے دنیا میں احتساب جمہوری حکومتوں کے قیام کے بعد آیا لیکن سب سے پہلے مسلمانوں کے لئے احتساب کا نظام حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں شروع ہوا‘ ریاست مدینہ ہر مسلمان کا خواب ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ احتساب طاقتوراوربڑے آدمی سے شروع ہونا چاہیے، پاکستان میں احتساب غیرسیاسی بنیادوں پرآگے بڑھ رہا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تحریک انصاف نے جب بدعنوانی کے خلاف جہاد شروع کیا تو لوگ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں ملے گا کیونکہ ماضی میں لوگوں کے ووٹ خریدے گئے، اب ہمیں اپنے انتخابی نظام میں بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More