Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اے آ ئی جی غلام نبی میمن کی کراچی میں تعیناتی سندھ حکومت کا احسن اقدام ہے۔ڈاکٹر غلام رضا چنا

غلام نبی میمن کی تعنیاتی سے نہ صرف کراچی کے تاجر،بلڈرز بلکہ عام عوام نے مسرت کا اظہار کیا ہے

کراچی (نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا ہے اسسٹنٹ انسپکٹرجنرل آ ف پولیس غلام نبی میمن کی تعیناتی سندھ حکومت کا ایک احسن اقدام ہے اپنے دئیے گئے ایک پیغام میں ڈاکٹر رضا چنا نے کہا کہ کراچی میں بڑھتی واردتوں پر قانو پا نا اتنا آسان نہیں تاہم اے آ ئی جی غلام نبی میمن میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر قا بو پا سکتے ہیں بلکہ وہ قابو پا لے گے انہوں نے کہا کہ غلام نبی میمن کی تعنیاتی سے نہ صرف کراچی کے تاجر،بلڈرز بلکہ عام عوام نے مسرت کا اظہار کیا ہے ان کے آ نے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ڈاکٹر رضا چنا کا کہنا تھا کہ غلام نبی میمن جہاں جہاں تعنیات رہے ہیں وہاں وہاں عوام آ ج بھی انکو یاد کرتے ہیں اس کی بنیادی وجہ میمن صاب کا کردار،اخلاق،محنت ایمانداری ہے اور یہی ان کا خاصہ اور پہچان ہے سندھ حکومت کی غلام نبی میمن کی تعنیاتی بھی ان کی اعلی پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظہر ہے انکا کہنا تھا کہ سندھ اور پاکستان کو ایک قابل،ایماندار،محنتی اور فرض شناص اے آ ئی جی غلام نبی میمن جیسے افسر کی ضرورت ہے حکومت سندھ کو ایسے افسر کی قدر کر نی چاہیے ان جیسے افسران کو میڈیل دینے چایئے اور انکی بہترین صلاحیتیوں سے بھر پور فائدہ اٹھا نا چاہیے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More