Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایوان میں انسداد دہشت گردی کے تیسرے ترمیمی بل 2020 منظور

بل کا مقصد دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کرنا ہے

اسلام آباد (نیوز پلس ) قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی کے تیسرے ترمیمی بل مجریہ2020 کی منظوری دی ہے اوریہ بل فہیم خان کی جانب سے پیش کیا گیا’ جس کا مقصد دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کرناہے۔فوجداری قانون کا ترمیمی بل2020 بھی ایوان میں پیش کیا گیا’ یہ بل امجد علی خان کی جانب سے پیش کیا گیا جس میں پاکستان کی مسلح افواج یا اس کے کسی اہلکارکی دانستہ طور پر تضحیک یا بدنام کرنے پر سزا دینے کے لئے پاکستان پینل کوڈ اور ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی تجاویز دی گئی ہیں۔ایسے جرم کے مرتکب شخص کو دو سال کی قید یا پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا اور اس ترمیم کا مقصد مسلح افواج کے خلاف نفرت اور عدم احترام کے ریوں کو روکنا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More