Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایل او سی:بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،تین جوان شہید

پاک فوج کی جوابی کاروائی سے پانچ بھارتی ہلاک،متعدد زخمی

راولپنڈی( نیوز پلس) بھارت نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں پانچ بھارتی فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں، شہداء میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔ شہید نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے ہے۔ لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے پانچ بھارتی فوج ہلاک ہو گئے ہیں، بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متعدد بھارتی بنکر تباہ کر دیئے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم جانے کے بعد بڑھتے ہوئے پریشر کو موڑنے کے لیے اس طرح کے اقدام اٹھا رہا ہے۔ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More