Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایف بی آ ر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی

انکم ٹیکس گوشوارے اب 16 دسمبر 2019ء تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ایف بی آر اعلامیہ

اسلام آ باد (نیوز پلس) فیڈرل بورڈ آف ر یونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے اب 16 دسمبر 2019ء تک جمع کرائے جاسکیں گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع گزشتہ روز (29 نومبر کو) کی ہے۔اب انکم ٹیکس گوشوارے 16 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، جبکہ اس سے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ (آج) 30 نومبر 2019ء تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More