Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایس سی او2025 کا اعلامیہ جاری ، جعفر ایکسپریس، پہلگام واقع اور ایران پر حملے کی شدید مذمت

ایس سی او2025 کا اعلامیہ جاری ، جعفر ایکسپریس، پہلگام واقع اور ایران پر حملے کی شدید مذمت

ایس سی او اعلامیہ میں ایران پر ہونے والے حملوں کی مذمت ، حملے ایران کی قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار

تیانجن:  شنگھائی تعاون تنظیم نے ریاستوں کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت کو بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے فلسطین میں فوری اور پائیدار جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور عالمی سطح پر فعال سفارتی کردار پر زور دیا  ہے ۔چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں پاکستان میں جعفر ایکسپریس اور خضدار جبکہ بھارت کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سفارتی کوششوں کے نتیجے میں آج پاکستان خطے میں ریجنل اسٹیبیلائزر کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اجلاس میں ریاستوں کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت کو بنیادی اصول قرار دیا گیا۔

افغانستان سے متعلق اعلامیے میں کہا گیا کہ وہاں جامع اور نمائندہ حکومت ہی دیرپا استحکام کا راستہ ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دہرا معیار ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشتگردوں کی سرحد پار نقل و حرکت سمیت ہر پہلو کا  موثر  مقابلہ کیا جائے گا اور تمام دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید کہا گیا کہ افغانستان میں حکومت نسلی اور سیاسی گروہوں کی شمولیت سے تشکیل دی جائے۔اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر قوم کو اپنے سیاسی، سماجی اور معاشی راستے کے آزادانہ انتخاب کا حق حاصل ہے جبکہ دہشتگردوں کو سیاسی یا کرائے کے مقاصد کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔ اس موقع پر شنگھائی اسپرٹ کے تحت باہمی اعتماد اور مشترکہ ترقی کے عزم کی بھی توثیق کی گئی۔

ایس سی او 2025 اعلامیے میں ایران پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ حملے ایران کی قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔مزید برآں، اعلامیے میں یوریشیا میں برابری اور ناقابل تقسیم سیکیورٹی کا ڈھانچہ تشکیل دینے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں کثیر الجہتی تعاون کی سمت واضح کی گئی اور ایس سی او ترقیاتی حکمت عملی 2035 تک منظور کی گئی۔ دہشتگردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جہدوجہد پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سائبر کرائمز اور سرحدی سیکیورٹی پر تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، جوہری عدم پھیلا معاہدے کی حمایت اور پرامن ایٹمی توانائی تک مساوی رسائی پر زور دیا گیا۔ تنظیم نے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنوینشنز پر مکمل عملدرآمد کی حمایت بھی کی۔

اجلاس میں ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک کے قیام، توانائی تعاون اور گرین انڈسٹری کے روڈ میپ کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ راہداریوں کی توسیع، شمالجنوب اور مشرقمغرب راہداریوں کی حمایت جبکہ چینکرغیزستانازبکستان ریلوے کوریڈور کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔اعلامیے میں صحت عامہ اور ایمرجنسی میڈیکل کیئر میں تعاون بڑھانے، کھیل، صحت اور ثقافت میں روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ ماحولیات، گلیشیئرز اور پائیدار ترقی پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنسز کی کامیابیوں کو سراہا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More