Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران کی اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں کی بارش

ایران کی اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں کی بارش

ایرانی ڈرونز نے خلیج عمان میں موجود امریکی بحری جہاز ابراہام لنکن کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش

ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 4 کی نئی لہر کا آغاز کردیا

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 22ویں لہر شروع ہوچکی ہے، جس کے تحت دشمن کی اہم تنصیبات پر خرمشہر 4 اور فتاح 2 بلیسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن کے 21ویں مرحلے میں میزائل اور ڈرونز کے مشترکہ حملے کیے، اور متعدد وار ہیڈ رکھنے والے خیبر شکن میزائل تل ابیب میں مخصوص اہداف پر داغے گئے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایران ایک طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جارح دشمن کو سزا دینے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دشمن کو مزید شدید اور دردناک ضربوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کے پاس جدید عسکری حکمت عملی اور ہتھیار موجود ہیں جو ابھی بڑے پیمانے پر استعمال نہیں کیے گئے، لیکن ضرورت پڑنے پر انہیں بھی میدان جنگ میں لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More