ایران کا امریکی مطالبات کے سامنے جھکنے سے انکار
امریکا ایران کو اپنے سامنے چھکانے کی کوشش کر رہا ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پوری قوت کے ساتھ واشنگٹن اور اس کے دباؤ کا مقابلہ کرے گا جو ملک کو مطیع بنانے کے لئے ڈالا جا رہا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ جو لوگ ایران کو امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ صرف ظاہری چیزیں دیکھتے ہیں جبکہ اصل مسئلہ پیچیدہ ہے اور اس کا حل آسان نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کا منصوبہ یہ ہے کہ 12 روزہ جنگ میں شکست کے بعد ایرانی صفوں میں اختلاف اور انتشار پیدا کرے۔ اس موقع پر انہوں نے کھل کر اسرائیل کو ہدف بنایا اور کہا کہ "ہمارا سب سے بڑا دشمن آج وہی صیہونی نظام ہے، جو دنیا کی بدترین حکومت ہے۔ عوام اس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور حکومتیں بھی اس کی مذمت کرتی ہیں۔ اسرائیلی قیادت کی موجودہ جرائم کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی”۔
خایل رہے کہ رواں برس ایران اور امریکا کے درمیان عمان کی ثالثی میں ایٹمی پروگرام پر پانچ مرتبہ مزاکارات ہو چکے ہیں کو کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے
