Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران کاآبنائے ہرمز پر نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت اماراتی ریاست فجیرہ تک نگرانی زون قائم کرنے کا اعلان

ایران کاآبنائے ہرمز پر نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت اماراتی ریاست فجیرہ تک نگرانی زون قائم کرنے کا اعلان

 

ایران نے آبنائے ہرمز پر نئے انتظامی ڈھانچے کا اعلان کرتے ہوئے اماراتی ریاست فجیرہ تک نگرانی زون قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے خلیج فارس آبنائے ہرمز اتھارٹی کے تحت جہازوں کے لیے خصوصی اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق آبنائے ہرمز میں نگرانی اور اجازت کا ایک نیا اور غیر معمولی نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت بحری جہازوں کے لیے رابطہ، کوآرڈینیشن اور فیس کی ادائیگی کا نظام بھی نافذ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نگرانی زون ایران کے جزیرہ قشم سے شروع ہو کر اماراتی ریاست فجیرہ کے جنوبی حصے تک پھیلا ہوا ہے۔

خلیج فارس آبنائے ہرمز اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ اس زون میں داخل ہونے والے تمام بحری جہاز ایرانی حکام سے پیشگی رابطہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More