Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران نے ممکنہ اسرائیلی حملے کی صورت میں جوابی منصوبہ تیار کر لیا ہے ، نیویارک ٹائمز

 ایران نے ممکنہ اسرائیلی حملے کی صورت میں جوابی منصوبہ تیار کر لیا ہے ، نیویارک ٹائمز

مریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مشرق وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کے انخلا کی ہدایت کی ہے جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

نیویارک:  ایران نے ممکنہ اسرائیلی حملے کی صورت میں جوابی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ تاس کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ایک سینئر ایرانی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی فوجی اور سرکاری حکام کے اجلاس میں ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں اپنے ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق ایرانی حکام کے تیار کردہ جوابی منصوبے کے تحت ممکنہ اسرائیلی حملے کی صورت میں سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر فوری جوابی حملہ کیا جائے گا ۔

سی بی ایس نیوز نے قبل ازیں رپورٹ کیا تھا کہ امریکی حکام کو بتایا گیا تھا کہ اسرائیل ایران میں کارروائی شروع کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ایکسیوس نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 9 جون کو اپنی فون کال میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایسا قدم اٹھانے کے خلاف خبردار کیا۔دریں اثنا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مشرق وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کے انخلا کی ہدایت کی ہے جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More