Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران: شہید رجائی بندرگاہ پر خوفناک دھماکہ، 4 افراد جاںبحق، 512 زخمی

ایران: شہید رجائی بندرگاہ پر خوفناک دھماکہ، 4 افراد جاںبحق، 512 زخمی

ایران شہر بندر عباس میں شہید رجائی بندرگاہ پر خوفناک دھماکے کے نتیجے میں اب تک 4 افراد جاںبحق اور 512 زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش واقعے کی ویڈیوز میں بندرگاہ کے ایک مقام پر آگ لگی دیکھی جاسکتی ہے جس کے بعد زور دار دھماکا ہوتا ہے، دھماکے کے اثرات دور دور تک محسوس کئے گئے، قریبی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے بندرگاہ کے اندر موجود کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، کھڑیاں اور دروازے ٹوٹ گئے جبکہ دفاتر میں رکھا ہوئے سامان اور کمپیوٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایران لہ ایمرجینسی آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا واقع کے بعد ہنگامی فورسز کو فوری طور پر ہائی الرٹ کر دیا گیا

دوسری جانب کسٹم حکام نے کہا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر کیمیکل اور خطرناک اشیا کے گودام میں ہوسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More