Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران اور امریکا بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور ختم، جوہری مسائل اور پابندیوں پر بات چیت جاری

ایران اور امریکا بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور ختم، جوہری مسائل اور پابندیوں پر بات چیت جاری

عمان کے دارلحکومت مسقط میں ایران اورامریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور تقریباً چھ گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق دونوں وفود مشاورت کےلیے اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

مذاکرات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات کو "مثبت اور تعمیری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت جوہری مسائل اور امریکی پابندیوں کے خاتمے تک محدود ہے۔

انہوں نے کہا ہم مذاکرات کے انداز سے مطمئن ہیں لیکن کچھ ایشوز پر ہمارے تحفظات باقی ہیں جن پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ماہرین مستقبل میں مذاکرات کا حصہ بن سکتے ہیں جو ایران کے جوہری پروگرام کی تکنیکی جانچ کے لیے اہم ہوگا۔

عمانی وزیر خارجہ بدر الیوسیی نے کہا کہ مذاکرات بنیادی اصولوں ، مقاصد اور تکینکی خدشات پر مرکوز رہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عمان ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حق کی حمایت کرتا ہے جبکہ جوہری ہتھیاروں سے پاک خطے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ اگلا دور مذاکرات اگلے ہفتے مسقط میں ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو اسے مزید توسیع دی جا سکتی ہے۔

مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی،جبکہ امریکی وفد کی سربراہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کی۔

ایرانی میڈیا نے مذاکرات کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم سفارتی کوشش قرار دیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبررساں اداے ارنا کے مطابق ایران کا موقف ہے کہ وہ صرعف پرامن مقاصد کے لئے جوہری توانائی حاصل کر رہا ہے جبکہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کو ہتتھیاریوں کی تیاری سے روکنے پر زور دے رہا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایک نیا معاہدہ طے کر لیں گے جو ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے راستے کو روک دے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More