Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایرانی میزائل حملے میں کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ایران پر اضافی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا

واشنگٹن(نیوز پلس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے ردعمل میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل حملے میں کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا ہے جبکہ حملے میں فوجی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا۔ ایران کے میزائل حملوں کے حوالے سے اپنے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، قاسم سلیمانی نے عراق میں موجود امریکیوں پر حملے کے احکامات دیئے تھے۔ اس لیے امریکا نے اُنہیں نشانہ بنایا۔امریکی صدر نے کہا کہ تین ماہ پہلے داعش کے سرغنہ بغدادی کو ہلاک کیا گیا، وہ دوبارہ سے داعش کو منظم کر رہا تھا۔
دونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں 2 امریکی ڈرون بھی تباہ کیے، ایران نے یمن،لبنان،افغانستان اور عراق میں تباہی مچائی، ایران اپنی ایٹمی سرگرمیاں روکے، اگر ایران تشدد پھیلاتا رہا تو خطے میں امن نہیں آسکتا، ایران اپنی ایٹمی سرگرمیاں روکے، جب تک میں صدر ہوں ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں امریکی صدر نے ایران پر اضافی پابندیاں لگانے کا بھی اعلان کیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیشگی وارننگ سسٹم نے بہترین کام کیا اور عراق میں امریکی اڈوں پر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کی معاونت کرتا رہا ہے اور مہذب دنیا کو خوف زدہ کر تا رہا ہے، قومیں ایران کا رویہ برداشت کرتی رہی ہیں تاہم اب ایران کو ایسا کچھ نہیں کرنے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More