ایرانی صدر کا دورہ پاکستان: پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال
نور ائیر بیس پر معزز مہمانوں کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی
ایرانی صدر مسعود پژشکیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وفد کے پمراہ نور ایئر بیس پر مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور ،عزز مہمانوں کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
اس سے پہلے ایرانی صدر دورہ پاکستان پر لاہور پہنچے تو ایئرپورٹ پر نواز شریف اور مریم نواز نے ان کا استقبال کیا، مسعود پزشکیان اور نواز شریف کی ملاقات بھی ہوئی جس میں مریم نواز بھی شریک تھیں۔


ایرانی صدر نے لاہور میں مزار اقبال پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔
دو روزہ سرکاری دورے پر ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 27 مئی 2025ء کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
