Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اہم رہنما بی جے پی سبرامنیئن سوامی کا پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف

اہم رہنما بی جے پی سبرامنیئن سوامی کا پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف

چین کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے

 

بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے جنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کرلیا۔

بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے دوران پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔

سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ چین کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے، مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی طیارے گرنے کے معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے۔

اس سے قبل رواں ماہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی عالمی سطح پر بھی پذیرائی ہوئی تھی، غیر ملکی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کا حکمراں قرار دیا تھا۔

برطانوی اخبار نے لکھا تھا کہ پاک فضائیہ فضاؤں کی حکمراں ہے، پاکستانی طیاروں نے جدید میزائل استعمال کر کے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر اپنی فضائی برتری ثابت کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More