Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اپوزیشن کے پاس افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔فیاض الحسن چوہان

پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا

اسلام آباد (نیوز پلس)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے بھی واضح کردیا ہے ایک سال سے خواہ مخواہ افواہیں پھلائی جا رہی تھیں۔انہوں نے کہا پہلے بھی کہاتھا کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے۔لاہور میں نیوز کانفرنس میں فیاض الحسن چوہا ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، 2020ء نوکریاں دینے، معیشت کو مستحکم کرنے اور عوام کو فائدے پہنچانے کا سال ہے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہاک ہ (ن لیگ) کے 50 ممبر رابطے میں ہیں جب چاہیں نون لیگ کا فارورڈ بلاک بن سکتا ہے لیکن ایسا کرنا ہمارا منشور نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More