Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اوورسیز پاکستانی ہی ملک کے اصل اور حقیقی سفیر ہیں ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اوورسیز پاکستانی ہی  ملک کے اصل اور حقیقی سفیر ہیں ، فیلڈ مارشل سید عاصم منی

آرمی چیف لا سمدر پار پاکستانیوں کو زرمبادلہ بھیجنے اور سرمایہ کاری پر خراج تضسین

 

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو درپیش چیلنچز کا مل کر مقابلہ کرنے کے لئے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے روابط کو تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضروت پر زور دیا اور کہا کہ  سمندر پار پاکستانی ملک کے اصل اور حقیقی سفیر ہیں

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، جہاں انہیں بھرپور پذیرائی ملی، بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے آرمی چیف سے ملاقات کے لیے شرکت کی۔

بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیا اور اوورسیز کمیونٹی کی خدمات کو سراہا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے حالیہ آپریشن بنیانِ مرصوص / معرکۂ حق میں پاک فوج کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے اصل سفیر قرار دیا۔ 

آرمی چیف نے سمندر پار پاکستانیوں کو زرمبادلہ بھیجنے اور سرمایہ کاری پر خراج تحسین پیش کیا، سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز کا بھی تبادلہ کیا۔

ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے خیالات، تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کیا جسے سپہ سالار نے نہایت سنجیدگی سے سنا۔

فیلڈ مارشل نے اوورسیز کمیونٹی سے روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، فیلڈ مارشل اور اوورسیز پاکستانیوں نے محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سمندرپار پاکستانیوں سے روابط اور اشتراک عمل بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح مشترکہ چیلنجز سے نمٹا اور خوشحال پاکستان کی جانب بڑھا جاسکتا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں اور آرمی چیف نے مضبوط، محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More