Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انڈر19 ایشیاءکپ: پاکستان کا بھارت کو 43 رنزسے ہرا کر فاتحانہ آغاز

انڈر19 ایشیاءکپ: پاکستان کا بھارت کو 43 رنزسے ہرا کر فاتحانہ آغاز

انڈر19ایشیاءکپ میں پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا، شاہزیب کی شاندار سنچری،

 دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی انڈر19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔

نوجوان شاہزیب خان نے 159 رنز کی اننگز کھیلی اور بھارتی بولرز کے چھکے چھڑادیے۔ انکی ایک اننگز میں 5 چوکے اور 10 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

عثمان خان 60 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ اسکورر رہے اور محمد ریاض اللہ 27 رنز کے ساتھ تیسرے قابل ذکر بلے باز تھے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکا،

بھارت انڈر 19 کی جانب سے سمرتھ ناگاراج نے 3 وکٹیں لیں جبکہ ایوش ماہترے دو، یودھاجت گوا اور کرن چورملے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی انڈر 19 ٹیم کے بیٹرز نے روایتی حریف ٹیم کے بلے بازوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔

بھارتی ٹیم کے نکھل کمار 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہرونش پنگالیا نے 26، ایوش ماہترے اور کرن چورملے نے 20، 20 جبکہ کپتان محمد امان نے 16، آندھرے سدھارتھ نے 15 اور ہاردیک راج نے 10 رنز بنائے۔

اختتامی لمحات میں محمد احسان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت کی امید پیدا کی، لیکن یہ امید زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی وہ 30 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے اور اسکے ساتھ ہی پوری بھارتی ٹیم 48ویں اوور میں 238 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے علی رضا نے36رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوید احمد اور عثمان خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

گروپ اے میں موجود پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 2 دسمبر کو میزبان یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More