Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انسداد دہشت گردی عدالت کا چونیاں میں چار بچوں کے ساتھ جنسی تشدد، قتل میں ملوث سفاک ملزم سہیل شہزاد کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

زیر حراست ملزم نے ہی چاروں وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کا نام سہیل شہزاد اور عمر 27 سال ہے۔پولیس

لاہور(نیوز پلس) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چونیاں میں چار بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اوت قتل میں ملوث سفاک ملزم سہیل شہزاد کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلا ت کے مطابقانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ چونیاں میں 4 معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا، گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کے دوران ملزم کی تصویر میڈیا کے سامنے پیش کیں۔پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم نے ہی چاروں وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کا نام سہیل شہزاد اور عمر 27 سال ہے، ملزم کو پکڑنے کے لیے پنجاب پولیس، انٹیلی جنس اداروں نے محنت کی، ملزم نے 4 معصوم بچوں محمد عمران، سلمان،علی حسنین اور فیضان کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More