Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

قوم کا کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی دنیا کیلئے پیغام ہے

لاہور(نیوز پلس) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا کی ویب ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کو بارڈر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا۔ پاک فوج کے جوانوں پر فخر ہے جو قوم کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں، ہم پر عزم رہیں گے انہوں نے کہا کہ قوم کا کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی دنیا کیلئے پیغام ہے واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی آرمی چیف نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو بریفنگ بھی دی گئی تھی۔گوجرانوالہ ہیڈ کوارٹرز دورے کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا کے لیے پیغام ہے۔ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال خطے میں امن کیلئیخطرہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More