Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی صدر کی پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق

امریکی صدر کی  پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں ری پبلکن اراکین کانگریس سے خطاب کے دوران کی۔
انہوں نے اگر چہ یہ تو نہیں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے تاہم یہ ضرور کہا کہ جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال بدسے بدتر ہو رہی تھی تاہم انہوں نے یہ جنگ رکو ادی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکی۔ پاک بھارت جنگ میں صورتحال انتہائی خراب تھی، ایٹمی جنگ کا خطرہ تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ سے مزید یرغمالی جلد رہا ہوجائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ جنگوں کے دوران اپنی کوششوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کئی جنگیں روکنے پر فخر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More