Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی صدر کا سعودی عرب کو ساڑھے تین عرب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

امریکی صدر کا سعودی عرب کو ساڑھے تین عرب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

اسلحے میں فض سے فضا میں مار کرنے والے ایک ہزار جدید میزال بھی شامل ہیں

 

امریکی صدر کا سعودی عرب کو ساڑھے تین عرب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔

سعودی عرب معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔

امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ہی سعودی عرب کو گائیڈڈ ہتھیاروں کا ایک نظام بھی فروخت کیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے سے خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے میں مدد ملے گی۔ 

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے سے خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے میں مدد ملے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد امریکا کے شراکت دار ممالک کی سلامتی سے متعلق امور کو بہتر بنانا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس معاہدے سے خلیج کے علاقے میں بھی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے گا۔ 

صدر ٹرمپ اپنے دوسرے دور اقتدار میں جس ملک کا پہلا دورہ کرے گا وہ بھی سعودی عرب ہو گا یہ دورہ اسی ماہ متوقع ہے ۔

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More