Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ

دونوں رہنماوں کے درمیان مسئلہ کشمیر اور افغاستان پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوز پلس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے سا تھ ٹیلی فونک رابطہ کیا دوران گفتگو دونوں رہنماوں کے درمیان مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال اور افغانستان سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کیساتھ یہ اہم ٹیلی فونک گفتگو تقریباً 20 منٹ جاری رہی۔ صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کریں اس موقع پر وزیر اعظم عمراب خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اہم گفتگو سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان میں مسئلہ کشمیر، افغانستان اور خظے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اچھی گفتگو رہی۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور انھیں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کے پانچ میں سے چار اراکین سے رابطے ہو چکے ہیں جبکہ فرانس سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More