Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی شہر ڈیلاویر میں گرفتار شخص لقمان خان پاکستانی نہیں ، دفتر خارجہ کی تردید

امریکی شہر ڈیلاویر میں گرفتار شخص لقمان خان پاکستانی نہیں ، دفتر خارجہ کی تردید

امریکا میں گرفتار شخص لقمان خان افغان ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی سختی سے تردید

دفتر خارجہ نے امریکی شہر ڈیلاویر میں اسلحہ رکھنے اور حملے منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص پاکستانی نژاد ہونے کی تردید کر دی۔

حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ طایر اندرابی نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہر ڈیلاور میں گرفتار شخص پاکستانی نہیں ہے۔ امریکا میں گرفتار لقمان خان افغان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی شہر ڈیلاور میں پاکستانی نژاد نوجوان لقمان خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 لقمان خان کو 24 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا ، 25 برس کے ملزم کی گاڑی اور گھر سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔

ملزم نے ڈیلاور یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزم کے قبضے سے حملے کی منصوبہ بندی کے نوٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم لقمان خان  پر غیر قانونی مشین گن رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کا الزام 26 نومبر کو عائد کیا گیا، ملزم کو11 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا  کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More