Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکہ کی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز 19 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گی

نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہاور وزیرخارجہ شہ محمود قریشی سے اہم ملاقاتیں کریں گی

اسلام آباد(نیوز پلس)امریکہ کی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز اپنے چار روزہ دورے پر 19 جنوری کو پاکستان آئیں گی۔شیڈول کے مطابق اپنے د ورے کے دوران نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہاور وزیرخارجہ شہ محمود قریشی سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔اس دوران امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ملاقاتوں میں پاک، امریکا تعلقات، افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستانی قیادت تنازعہ جموں و کشمیر،بھارتی غاصبانہ اقدامات کا معاملہ اٹھائے گی، ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصا امریکہ ایران کشیدگی پر بھی خصوصی گفتگو ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More