Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکہ نے اسرائیل کی خوشنودی کے لئے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کی۔صدر حسن روحانی

امریکا اگر ایران پر عائد غیر قانونی پابندیاں ختم کر دے تو ایران جوہری معاملے پر صدر ٹرمپ سے مذاکرات کے لیے تیار ہے

تہران (نیوز پلس) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے امریکا نے ہم پر اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں امریکا اگر ایران پر عائد غیر قانونی پابندیاں ختم کر ے تو ایران جوہری معاملے پر صدر ٹرمپ سے مذاکرات کے لیے تیار ہے اور یہ مذاکرات جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کے سربراہان کی موجودگی میں بھی ہوسکتے ہیں۔ سرکاری ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران پر عائد امریکی اقتصادی پابندیوں کو صدر ٹرمپ کی اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے لگائی ہیں۔ امریکا سے مذاکرات کے امکان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں حسن رو حانی نے کہا کہ امریکا اگر ایران پر عائد غیر قانونی پابندیاں ختم کر دے تو ایران جوہری معاملے پر صدر ٹرمپ سے مذاکرات کے لیے تیار ہے اور یہ مذاکرات جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کے سربراہان کی موجودگی میں بھی ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ہونے والے مظاہروں میں غیر ملکی قوتوں کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں تاہم موثر حکمت عملی اور سیکیورٹی فروسز کے بروقت ردعمل کی وجہ سے مظاہروں پر قابو پالیا گیا ہے اور مظاہرین کو بھی اندازہ ہوگیا ہے کہ یہ اضافہ ملک کے لئے کتنا ناگزیر تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More