Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت میں مدت پوری کرنے کے لیے نہیں بلکہ اصلاحات کے لیے آئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان

حکومت کسی صورت اصلاحات کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی

پشاور (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر اور شہریت ترمیمی قانون سے متعلق نئی دہلی کے خلاف لابنگ کریں کیونکہ ملک کا بہترین ٹیلنٹ اوورسیز پاکستانی ہیں۔ پشاور میں شمالی امریکا کے اوورسیز ڈاکٹرز اور خیبر میڈیکل کالجز کی ایسوسی ایشنز کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اپنا نے اپنی لابنگ طاقت کی اہمیت کو سمجھا ہو،یہ وقت بلخصوص پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ بھارت آرایس ایس کے نظریے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں بھارت کی لابنگ بہت مضبوط ہے اور اسی وجہ سے امریکی پالیسیاں بھارتی موقف سے اثر انداز ہوتی ہیں۔
وزیر اعظم نے خطا ب میں کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب پہلی مرتبہ شہریت ترمیمی قانون اور مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور خود بھارتی عوام بشمول سکھ بھی نریندرمودی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ عمران خان ن دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ہماری حکومت طبی اور تعلیمی مراکز میں اصلاحات کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور ہر طرح کے دباؤ کو برداشت کریں گے لیکن اپنے منشور سے دستبردار نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والا مافیا ہر جگہ رکاوٹیں ڈالتا ہے۔ عمران خان نے خطاب میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی پروگرام کے تحت نئے خطوط پر استوار کرنے کے بعد پنجاب میں عمل شروع ہو گیا تاہم کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے اصلاحات کو نجکاری سے جوڑ کر احتجاج کرتے ہیں جبکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ نجکاری نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انکی حکومت کسی صورت اصلاحات کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، وہ حکومت میں مدت پوری کرنے کے لیے نہیں بلکہ اصلاحات کے لیے آئے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ تبدیلی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جاسکتا، لیکن جب آپ تبدیلی لاتے ہیں تو ہر جگہ مزاحمت ہوتی ہے۔وزیر اعظم خان نے مزید کہا کہ سی پیک سے چین صنعت، زراعت اور تیکنیکی تعلیم میں مدد کررہا ہے اور ہمارا روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More