Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا کے دو صدارتی امیدوار کمالا حارث اور بیٹو رورکی کی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

کشمیری دنیا میں اکیلے نہیں ہیں، ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔کمالا حارث

واشنگٹن (نیوز پلس/ ویب ڈیسک) امریکا کے دو صدارتی امیدواروں بیٹو رورکی اور کمالا حارث نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور کرفیو کے دوران وادی کی صورتحال پر سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکا کے دو صدارتی امیدوار کمالا حارث اور بیٹو رورکی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس تشویش کا اظہار دونوں امیدواروں نے ٹیکساس میں پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید اور ان کے دوست نعمان حسین ڈیمو کریٹک پارٹی میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔بیٹو رورکی ڈیمو کریٹک کی طرف سے آئندہ الیکشن کے صدارتی امیدوار ہیں جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا کو آگے بڑھ کر جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔دوسرے صدارتی امیدوار کمالا حارث کا کہنا تھا کہ ہم یقین دلانا چاہتے ہیں کہ کشمیری دنیا میں اکیلے نہیں ہیں، ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ بگڑتے ہوئے حالات میں مداخلت کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More