Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا کی شمال وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج

نیویارک میں طوفان کے باعث اسکول بند کردیے گئے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی شمال وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج۔ شدید بر فانی طوفان کے باعث آٹھ سو پروازیں منسوخ جبکہ ساڑھے چھ ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں ہیں۔نیویارک میں طوفان کے باعث اسکول بند کردیے گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریاست اوریگون میں پانچ کروڑ سے زائد افراد ویدر الرٹ پر ہیں۔ ڈکوٹا سے مشی گن تک مختلف حصوں میں بارہ انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔ریاست میری لینڈ میں حد نگاہ کم ہونے سے ہائی وے پر 25گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ شکاگو کی نیشنل ویدر سروس نے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More